ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: لاپتہ ہوکر 3ماہ کے بعد بھی لڑکے کا سراغ نہ لگاپانے پر پولس کے خلاف والد کا اعتراض

کاروار: لاپتہ ہوکر 3ماہ کے بعد بھی لڑکے کا سراغ نہ لگاپانے پر پولس کے خلاف والد کا اعتراض

Thu, 22 Dec 2022 20:30:37    S.O. News Service

کاروار:22؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز ) 22سالہ بیٹا لاپتہ ہوکر تین مہینےہونے اور پولس تھانےمیں گم شدگی کی شکایت درج کرانےکے باوجود پولس کی جانب سے  ابھی تک اس کاسراغ نہ لگاپانے پر لڑکے کے والد نے پولس پر الزام لگایا ہے کہ پولس نے اس کے لڑکے کو تلاش کرنے کی کوشش ہی نہیں کی ہے۔

گم شدہ نوجوان کے والد اننت سِدِّی نے اپنے 22برس کے جوان بیٹے سچن سِدِّی کے متعلق بتایاکہ میرا بیٹا سچن بنگلورو میں کام کرتاتھااور یلاپور تعلقہ گُلّاپور کی ایک لڑکی سے پیار کرتاتھا۔ تین مہینے پہلے جب میرابیٹا  اپنی معشوقہ کے گھر گیا تھا تو لوٹ کر نہیں آیا ، اسی دن سے لاپتہ ہے۔ انہوں نے لڑکی کے گھروالوں اور میرے بیٹے کے دودوستوں کی طرف سے میرے بیٹے کی جان کوخطرہ ہونے کا الزام لگایا ہے۔

میرے بیٹے کی گم شدگی کو لے کر لڑکی کے گھروالوں نے ہمیں بتائےبغیر یلاپور پولس تھانے میں شکایت داخل کی ہے تو ہم نے بھی انکولہ پولس تھانےمیں بیٹے کے لاپتہ ہونےکے متعلق شکایت درج کرتےہوئے پولس سے مطالبہ کیا تھاکہ بیٹے کو ڈھونڈ کر لائیں اننت کا کہنا ہے کہ اسے لڑکی کے گھروالوں پر شبہ ہے اور ہم نے پولس کو اپنے شبہات سے آگاہ کرایا ہے لیکن اس کے باوجود پولس کچھ نہیں کررہی ہے اور بیٹے کے متعلق کوئی سراغ نہیں لگا پائی ہے۔ لڑکے کے والد کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھروالوں نے میرے بیٹے سے رقم لےکر گھرکے ضروری سامان خریدے ہیں، لڑکی بھی زخمی ہوکرگھر پر تھی تو اس نے بھی میرے بیٹے سے پیسہ لیا ہے۔ لیکن اس کے بعد کیا ہوا ہمیں پتہ نہیں ہے۔ آخری مرتبہ معشوقہ کے گھر پر ملاقات کے بعد  میرا بیٹا لاپتہ ہے۔


Share: